106

صفدر لاشاری کے کالمز کا سلسلہ صداۓ لاشاری میں لشاری کے محسن استاد ظفراللہ خان ایک عظیم شخصیت کے حوالے سے پڑھیں لنک پر کلک کر کے

صداۓ لاشاری
لشاری کے محسن استاد ظفراللہ خان ایک عظیم
شخصیت
تحریر : صفدر لاشاری
ضلع جھنگ کے موضع لاشاری (تحصیل اٹھارہ ہزاری ) جو ایک خاص شہرت کا حامل ہے اس کی مٹی بہت زرخیز ہے جہاں بہت سے عظیم لوگ پیدا ہوئے جنہوں نے نہ صرف علاقہ کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا بلکہ ملک و ملت کی خدمت کی۔
موضع لاشاری کی عوام اس لحاظ سے بہت خوش قسمت ہے جن کو گھر کی دہلیز پر تعلیم جیسی نعمت میسر ہوئی اور علم کی شمع روشن کرنے کے لئے انتہائی محنتی مخلص استاد ملے جنہوں نے پوری لگن سےتدریسی فرائض انجام دینے میں اپنی زندگی صرف کی۔
ان عظیم ہستیوں میں ایک عظیم ہستی محترم استاد ظفراللہ خان صاحب ہیں صداے لاشاری کے مشہور سیگمنٹ (sigment) روشن ستارے میں آج محترم استاد ظفراللہ خان کے علمی اور تدریسی خدمات پر روشنی ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں جنہوں نے پوری لگن سے اس شمع کو جلائے رکھا۔
محترم استاد ظفراللہ خان اپنے علاقہ میں تدریسی میدان میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔

ظفراللہ خان نے پرائمری تک تعلیم مقامی سکول گورنمنٹ پرائمری اسکول سلطان لاشاری سے حاصل کی اور 1976میں گورنمنٹ مڈل اسکول لاشاری سے مڈل کا امتحان پاس کیا غربت مشکلات عدم سہولیات اور نآ مساعد حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے علم کی پیاس بجھانے کے لئے جھنگ شہر کا رخ کیا انیس سو اٹھہتر 1978 میں گورنمنٹ ہائی سکول ریل بازار جھنگ سے میٹرک کا امتحان پاس کیا
یہ دبلا پتلا دراز قد لڑکا کچھ خاص بننے کا خواہش مند تھا اسی خواہش کی تکمیل کے لئے گورنمنٹ ڈگری کالج آدھیوال میں داخلہ لیا اور 1983 میں بی ایس سی(Bsc) کا امتحان پاس کیا اور 1986 میں بطور EST گورنمنٹ ہائی اسکول لاشاری میں تعینات ہوئے.
اس دور میں گورنمنٹ ہائی سکول لاشاری کے ایک بااصول محنتی اور اعلی تعلیم یافتہ ہیڈ ماسٹر غلام مصطفی باجوہ (جس پر کا لم بہت جلد متوقع ہے) تھے ظفراللہ خان صاحب نے مقامی استاد ہونے کا استفادہ حاصل کرتے ہوئے خوب محنت کی 1989میں SST پرموٹ ہوئے.
ان کے پڑھانے کا انداز بہت سادہ اور پر مغز ہوتا جو ہر معیار کے بچے کے ذہن پر نقش ہو جاتا راقم کو بھی چار سال ان کے زیر سایہ پڑھنے کا شرف حاصل ہوا ان کے دیے گئے لیکچرز آج بھی یاد ہیں ان کے بہترین اور کامیاب شاگردوں میں جج اختر عباس ۔پروفیسر سجاد حسین۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آف نیب (NAB) رمضان خان . ڈپٹی ڈائریکٹر آف کالجز نعیم خان لاشاری اور ایم بی بی ایس(MBBS) ڈاکٹر محمد یوسف صاحب پرنسپل عابد مسعود خان جیسے آپ کی پہچان کا منہ بولتا ثبوت ہیں آپ کی مدّت ملازمت کا کل دورانیہ تقریبا 37 سال ہے
آپ 31 ۔5۔2023 کو بطور انچارج پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول لاشاری سے ریٹائر ہوئے

آئندہ نسلوں تک آپ کے احسانات کو یاد رکھا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں