90

اٹھارہ ہزاری : ترجمان امریکی دفتر خاجہ میتھوملرکی طرف پاکستانی حکام کو جمہوری اقدار و انسانی حقوق کی تلقین کرنا پاکستان کے سیاسی معاملات میں کھلی مداخلت ھے ارسلان منیر ترک

اثھارہ ہزاری ( اعجاز چشتی سے )ترجمان امریکی دفتر خاجہ میتھوملرکی طرف پاکستانی حکام کو جمہوری اقدار و انسانی حقوق کی تلقین کرنا پاکستان کے سیاسی معاملات میں کھلی مداخلت ہے اور انتہائی قابل مذمت فعل ہے ۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی اٹھارہ ہزاری کے رہنما ارسلان منیر ترک نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا امریکہ نے ماضی میں پاکستان میں تین مارشل لاؤ ں کی سرپرستی کرکے جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائیں۔اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو گوانتا نامو بے کے عقوبت خانوں میں امریکی ریاست نے انسانی حقوق کی جو بربادیاں کیں اس سے پوری انسانیت شرما گئی ہے۔ عراق ، لیبیا اور افغانستان و دیگر مسلم ممالک پر جارحیت کرکے امریکہ بین الاقوامی برادری کا مجرم ہے۔ پاکستانی ریاست کے خلاف منفی پراپگنڈہ کیا جارہا ہے جو کہ بالآخر ناکام ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں