88

حلقہ پی پی 129میں یونین کونسل لیول پر تنظیم کے آفس قائم کر رہے ہیں۔افتخار خان بلوچ

حلقہ پی پی 129میں یونین کونسل لیول پر تنظیم کے آفس قائم کر رہے ہیں۔افتخار خان بلوچ (—–سی ای او—)تفصیلات کے مطابق افتخار خان بلوچ صدر پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 129نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حاجی محمد اکرم انصاری صدر پاکستان مسلم لیگ ن ڈویژن فیصل آباد کے احکامات پر حلقہ پی پی 129میں پاکستان مسلم لیگ ن کے یونین کونسل لیول پر آفس قائم کر رہے ہیں تاکہ ہر یونین کونسل میں موجود آفس میں عوام کے مسائل سے آگاہی حاصل ہو اور ان کو حل کیا جا سکے اور عوام کی بہتر انداز میں خدمت کی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہے اس ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں