343

کرونا وائرس کے ٹیسٹ اور مریض کے علاج کے اخراجات انشورنس کمپنیاں ادا کریں گی

امریکا میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ اور مریض کے علاج کے اخراجات انشورنس کمپنیاں ادا کریں گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس نے تصدیق کردی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی انشورنس کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسر کو وائس ہاؤس بلایا گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے 40لاکھ افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ ہونگے۔اس کے تمام اخراجات انشورنس کپنیاں ادا کریں گی۔انہوں نے کہاکہ اگر کوئی کورونا کا مریض ہے تو اس کے علاج کے اخراجات بھی انشورنس کمپنیاں ہی ادا کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں