جاز ٹاور اور موضع لاشاری ۔۔۔ ایک سلگتا مسلہ
تحریر : صفدر لاشاری
آج کل G۔5 کا زمانہ چل رہا ہے۔ ٹیکنالوجی میں دن بدن تیزی سے جدّت آ رہی ہے ۔ دنیا ایک نقطے پر آ گئی ہے جس کو گلوبل ویلیج کا نام دیا گیا ہے ۔
موبائل فون جدید ٹیکنالوجی کی ایک اہم آسان اور سادہ ایجاد ہے جو کہ ہر امیر غریب آدمی کی پہنچ میں ہے
اور پیغام رسانی کے لیے ایک بہترین ین اعلی کار ہے ہے۔
موبائل فون کم قیمت قوم اور ہر آدمی کی پہنچ میں ہیں اور خاص کر 5۔G اسپورٹڈ موبائل فون سے جرّا ہوا ہے موبائل فون میں تقریبا ضرورت کی تمام اپلی کیشنز ز موجود ہوتی ہیں اور ضرورت کے تحت اپنی مرضی سے سے ڈاؤن لوڈ بھی کی جا سکتی ہیں یہی عصر حاضر میں موبائل فون کی اہمیت اور وقت ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بات حکام بالا تک پہنچائی جاتی ہے کہ تحصیل 18 ہزاری کا موضع لاشاری جو کہ ایک گنجان آباد علاقہ ہے جس کی آبادی کی اکثریت ملازمت اور کاروبار سے وابستہ ہے کثیر تعداد میں طلباء ڈسٹینس لرننگ اور
ان لائن سٹڈی کرتے ہیں اسی طرح بہت سے لوگ بیرون ممالک میں کاروبار اور ملازمت کے سلسلہ میں مقیم ہیں تو موبائل فون رابطے کا ایک بہترین اور آسان ذریعہ ہے
موضع لاشاری موضع سلطان لاشاری موضع رھڑ اور موضع اوچ گل امام کے علاقے میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا موبائل نیٹ ورک موبی لنک ہے
بیک وقت سینکڑوں لوگ موبائل فون استعمال کر رہے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے نیٹ ورک ڈاؤن ہو جاتا ہے
اور موبائل ٹاور فاصلے پر ہونے کی وجہ سے سگنل کوریج کا بھی بڑا مسئلہ ہے اور یہ سلسلہ ہر وقت رہتا ہے
بہت سے لوگ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں اور خصوصا رات کو سگنل نہ آنے کی وجہ سے طلباء اور اور کاروباری حضرات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
خاص کرواپڈا ملازمین محکمہ پولیس اور تعلیم سے وابستہ ملازمین طلبہ اور کاروباری حضرات جو کہ آن لائن کام کرتے ہیں ان کو بڑی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے
درج بالا مواضعات کے لوگوں کا پرزور مطالبہ ہے کہ اوچ گل امام روڈ لاشاری موڑ یا چک 5 مرلہ اسکیم لاشاری کے درمیان کسی بھی مناسب جگہ پر موبی لنک ٹاور جلد از جلد لگایا جائے تاکہ ہر مہینے لاکھوں کا ریونیو نیو دینے والے لوگوں کی مشکلات کو نہ صرف کام کیا جائے بلکہ ممکن حد تک اس مسئلے کو حل کیا جائے
140