تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمدپورسیال جینیٹوریل سٹاف کی ماہ دسمبر کی تنخواہ آج تک نہ مل سکی
ساجد حسین بھٹہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
ہسپتال کے مبینہ ایڈمن آفیسر یاسر حفیظ اور سپروائزر لیاقت علی کی ملی بھگت سے تین سپروائزر اور 32 سٹاف ممبران عملہ صفائی سمیت 35 افراد کی ماہ دسمبر کی تنخواہ میں سے سپروائزر کو 3500 اور خاکروب کو 2500 روپے دے کر بقیہ پوری تنخواہ کی رقم خردبرد کر لی گئی جو کہ مبلغ چار لاکھ چھبیس ہزار کے لگ بھگ ہے تنخواہ کی بقیہ رقم نہ ملنے پر سپروائزر اور عملہ صفائی سراپا احتجاج ہیں متاثرہ ملازمین نے ڈپٹی کمشنر جھنگ اور محکمہ صحت کے آفسران بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہ کی رقم کے فراڈ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کرکے متاثرہ عملہ کو رقم ادائیگی کروائی جائے اس بارےمیں موقف دیتے ہوئے ایڈمن آفیسر ٹی ایچ کیو ہسپتال یاسر حفیظ نے بتایا کہ یہ پرائیویٹ کمپنی کے ملازم تھے اور انکی تنخواہوں کی جوابدہ بھی پرائیویٹ کمپنی ہے
105