157

بچیانہ کے نواحی گاؤں میں قائم گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کو جانے والا واحد راستہ گندے جوہڑ میں تبدیل ہوگیا۔ فیصل آباد ضلع کے آخری گاؤں میں قائم گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول اعلی حکام کی نظروں سے اوجھل

بچیانہ کے نواحی گاؤں میں قائم گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کو جانے والا واحد راستہ گندے جوہڑ میں تبدیل ہوگیا۔

فیصل آباد ضلع کے آخری گاؤں میں قائم گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول اعلی حکام کی نظروں سے اوجھل ہوگیا، بچیانہ کے نواحی گاؤں چک 565 میں واقع گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کو جانے والا واحد راستہ گندے جوہڑ کی شکل اختیار کرگیا، ننھی طالبات اور خواتین اساتذہ گندے پانے سے گزر کر سکول جانے پر مجبور ہیں، جبکہ علاقے سے عوامی نمائندوں نے بھی منہ موڑ لیاہے، سکول کو جانے والے واحد راستے کے دونوں اطراف سیوریج کا پانی جمع رہنے سے راستہ جوہڑ میں تبدیل ہوگیا ہے، علاقہ مکینوں کی جانب سے جوہڑ ختم کرکے سکول جانے والے راستہ کو کشادہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں