*مرغی کے گوشت کی قیمت کو بھی پر لگ گئے*
مرغی کے گوشت کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلے جاری ہے۔
گزشتہ روز لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت 624 روپے تھی جو آج بڑھ کر 639 روپے ہو گئی ہے۔
آج برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 418 جبکہ پرچون میں 426 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
اسلام آباد میں مرغی کا گوشت 620 روپے فی کلو فروخت ہو رہاہے، راولپنڈی میں زندہ مرغی 439 روپے کلو جبکہ گوشت 650 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ دیسی مرغی کا گوشت 1099 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
126