119

جھنگ ڈی ایچ کیو کے ڈاکٹر جواد اور وکیل کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا وکلا ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج نہ کروا سکے کل۔سے سیشن جج کے رویہ پر ہڑتال کا اعلان ڈاکٹر بھی ڈٹ گئے چھوٹا سا معاملہ شدت اختیار کر گیا ڈاکٹرز کی صلح کی کوشش بھی رائیگاں۔گئی تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ رحمت اللہ بھروانہ ڈرائیونگ لاہنسنس کے میڈیکل کے لیے ڈی ایچ کیو گئے جہاں ڈاکٹر جواد نے وکیل کے ساتھ بدتمیزی کی۔مزید تفصیلات کے لئے لنک پر کلک کریں رپورٹ عبّاس محمدی

جھنگ ڈی ایچ کیو کے ڈاکٹر جواد اور وکیل کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا وکلا ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج نہ کروا سکے کل۔سے سیشن جج کے رویہ پر ہڑتال کا اعلان ڈاکٹر بھی ڈٹ گئے چھوٹا سا معاملہ شدت اختیار کر گیا ڈاکٹرز کی صلح کی کوشش بھی رائیگاں۔گئی تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ رحمت اللہ بھروانہ ڈرائیونگ لاہنسنس کے میڈیکل کے لیے ڈی ایچ کیو گئے جہاں ڈاکٹر جواد نے وکیل کے ساتھ بدتمیزی کی جس پر وکیل۔ایم ایس ڈاکٹر شباب عالم کے پاس گیا اور تمام صورتحال بتائی ایم ایس نے فوری طور پر میڈیکل بنوا دیا اور کہا معاملہ ختم کرو وکیل نے ڈاکٹر کے خلاف دھمکیاں۔دینے کی درخواست تھانہ جمع کروا دی لیکن۔پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا جس پر وکلا نے ڈی پی او سے ملاقات کی مگر مقدمہ درج نہ ہوا ڈاکٹرز نے صلح کی کوشش کی کہا کہ معاملہ ختم کرے ڈاکٹر جواد کے بارے وہ ایک سائیکو ہے اس کی گھر بھی کسی سے نہیں بنتی حتی کہ یہ بھی ذرائع نے بتایا کہ۔ڈاکٹر جواد موبائل میں سم بھی نہیں ڈالتا کہ اس سم۔کے ذریعے سارا ڈیٹا معلوم کرتے ہیں ڈاکٹرز نے صلح کی کوشش ناکام ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر جھنگ سے ملاقات کی اور کہا کہ ہم معاملہ آگے نہیں بڑھانا چاہتے ڈاکٹر نے زیادتی کی ہے تو معذرت کرے گا جس پر معلوم ہوا کہ ڈپٹی کمشنر جھنگ نے کہا کہ پہلے انکوائری کر لیتے ہیں وکلا نے سیشن جج کو اندارج مقدمہ کی درخواست دے دی مگر سیشن جج نے بھی مقدمہ نہ دیا معلوم ہوا ہے کہ سیشن جج کو انتظامیہ نے کہا مقدمہ دینے سے نیا ایشو کھڑا ہو جائے گا جس پر سیشن جج نے مقدمہ نے دیا اور وکلا ڈاکٹر کے ساتھ سیشن جج پر بھی غصہ ہوگئے اور کل سیشن جج راجہ قمر کے خلاف ہڑتال اور مظاہرہ کا اعلان کر دیا دوسری طرف پی ایم اے جھنگ کا کہنا ہے کہ وکلا خواہ مخواہ معاملہ کو طول دے رہے ہیں. وکیل کا میڈیکل ایم۔ایس صاحب نے بنوا دیا اور یم نے کہا کہ۔ڈاکٹر کی زیادتی ہے تو وہ معذرت کرے گا مگر وکلا بھائی بلاوجہ معاملہ کو طول دے رہے ہیں جو خرابی کی طرف جائے گا شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد اس معاملہ کو ختم کروایا جائے

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں