*عالمی ادارہ صحت کا 3 سال بعد کووڈ 19 کی وبا کیلئے نافذ عالمی ایمرجنسی ختم کرنیکا اعلان*
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 3 سال کے بعد کووڈ 19 کی وبا کے لیے عوامی صحت کے لیے عالمی ایمرجنسی کی حیثیت ختم کر دی ہے۔
عالمی ادارے کی جانب سے یہ اعلان 5 مئی کو کیا گیا۔
ڈبلیو ایچ او کی ایمرجنسی کمیٹی کا اجلاس 4 مئی کو ہوا تھا جس میں عالمی ایمرجنسی ختم کرنے کی سفارش کی گئی تھی، جس کے بعد جمعے کو عالمی ادارے کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا۔
101