گڑھ مہاراجہ : کی تاریخ کا بہت بڑا منصوبہ جو حلقہ کی عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرے گا ۔
صاحبزادہ ڈاکٹرکاشف سلطان اور نوازش علی خان سیال کی طرف سے اس منصوبے کا آج سنگ بنیاد رکھا جائے گا ۔
صحت کے حوالے سے یہ بہت بڑا منصوبہ ہے ۔آج تک حلقے کی عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ۔ہماری سیاسی قیادت نے بہت سے وعدے کیے صحت کے حوالے سے لیکن ساڑھے تین سال اقتدار کے مزے تو لیتے رہے لیکن عوام کیلئے کچھ نہ کر سکے ۔
حلقہ کی عوام ڈاکٹر صاحبزادہ کاشف سلطان اور نوازش علی خان سیال کے اس کام کو سراہتی ہے ۔
