139

شاباش ۔۔ فیصل آباد کی آئی ٹی کی سٹوڈنٹ شانزہ منیر نے ایسے جوتے ایجاد کیے ہیں جن کے آگے سینسر اور کیمرہ لگا ہوا ہے جو کہ خاص طور پر نابینا افراد کو مدد دینے کے لیے تیار کیے گئے ہیں ۔۔

#
ان جوتوں کی خاص بات یہ ہے کہ نابینا افراد جب ان کو پہن کر چلیں گے تو یہ جوتے پہلے سے ان کو آگے آنے والی رکاوٹ کے بارے میں مطلع کردیں گے اور الارم اور وائبریٹر ان میں لگائے گئے ہیں جو کہ ریچارج ایبل بیٹری پر چلتے ہیں ۔۔ جوتوں کی لاگت 12000 روپے آئی ہے جو کہ حکومتی تعاون کے بعد یقینا اس سے بہت کم ہو جائے گی ۔۔
آئیے شانزہ کی اس ایجاد کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں