دس کلو فری آٹا لینے کے لیے میری مائیں بہن بیٹیاں کس اذیت سے گزر رہی ہیں یہ یا وہ جانتی ہیں یا میرا رب جانتا ہے ۔
اگر حکمران چاہتے تو یہ کام بہت ہی احسن اور منظم طریقے سے ہوسکتا تھا احمد پور سیال , گڑھ موڑ اور پورے ملک کی تمام بڑی دکانوں پر یہ سہولت دی جاسکتی تھی اس طرح نہ ان کی تذلیل ہوتی اور نہ گھنٹوں لمبی لائن میں انتظار کرنا پڑتا مگر ایسا نہیں ہوا۔
پتہ نہیں کون لوگ ہیں وہ جو ایسی پالیسیاں بنا رہے ہیں ۔مجھ جیسے ایک عام انسان کو اگر یہ چیزیں نظر آرہی ہیں تو ہمارے پالیسی میکرز کو یہ سب کیوں نظر نہیں آ رہا ؟؟؟
