اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد عارف قریشی نے گورنمنٹ ہائی سکول میں مفت آٹا تقسیم پوائنٹ کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو شفاف طریقے سے تقسیم کار کا عمل یقینی بنانے کی ہدایت کی اس موقع پر موجود شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر محمد عارف قریشی نے کہا کہ جس جس کا 8070 پر اہل ہونے کا میسیج موصول ہوگا اور ڈیوائس سسٹم اسکی تصدیق کرے گا ان تمام مرد و خواتین کو حکومت کی جانب سے بلا معاضہ 3 آٹے کے تھیلے 5، 5 روز کے وقفے سے مرحلہ وار دیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بھی چاہیئے کہ وہ آٹا تقسیم کرنے والے عملہ سے تعاون کریں اور لائن میں اپنی باری آنے پر مفت آٹے کا تھیلا وصول کریں ذمہ دار شہری ہونے کی حیثیت سے نظم و ضبط کی پاسداری کریں
