21

سعودی عرب کے کم آباد جزیرے پر بنائے جانے والے مستقبل کے ہوٹل کی ابتدائی تصاویر جاری کردی گئی ہیں اس کا باضابطہ افتتاح 2024 میں کیا جائے گا۔ یہ شاندار ہوٹل فی الحال زیرِ تعمیر ہے۔ شیبارہ ریزورٹ ایک کم آباد جزیرے پر واقع ہے جو سعودی سرزمین سے 45 منٹ

سعودی عرب کے کم آباد جزیرے پر بنائے جانے والے مستقبل کے ہوٹل کی ابتدائی تصاویر جاری کردی گئی ہیں اس کا باضابطہ افتتاح 2024 میں کیا جائے گا۔ یہ شاندار ہوٹل فی الحال زیرِ تعمیر ہے۔
شیبارہ ریزورٹ ایک کم آباد جزیرے پر واقع ہے جو سعودی سرزمین سے 45 منٹ کی کشتی کی سواری پر واقع ہے، اس ہوٹل میں 140 مہمانوں کی رہائش کی گنجائش ہے جبکہ 260 افراد پر مشتمل عملہ مہمانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے موجود ہے۔

یہ ہوٹل پانی کے اوپر واقع ‘اوربس’ پر مشتمل ہوگا اور سمندر کے کنارے بنے ولاز جو مہمانوں کو قدرتی ماحول کے قریب رہنے کی سرشاری فراہم کرتے ہیں۔

ڈیولپرز ریڈ سی گلوبل کے مطابق، مستقبل میں اسی قسم کے انوکھے ہوٹل پانی کے اوپر تیریں گے۔ یہاں سے نہ صرف سمندر اور آسمان کے نظارے دیکھنے کو ملیں گے بلکہ پانی کے نیچے موجود مرجان کی خوبصورت چٹانوں کے نظارے بھی حاصل ہوں گے۔

سعودی عرب میں واقع اس ریزورٹ کو خاص طور پر ماحول دوست بنایا گیا ہے اور اس مقصد کے لیے سائٹ پر ایک سولر فارم کے ذریعے اپنی تمام تر بجلی خود پیدا کرتا ہے۔ یہاں پینے کا صاف پانی بھی دستیاب ہو گا، ڈی سیلینیشن پلانٹ کے ساتھ جو سمندری پانی کو میٹھے پانی میں بدل دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں