23

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی اور بینک الفلاح اسلامک کے مابین مفاہمتی یاد داشت طے پاگئی

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی اور بینک الفلاح اسلامک کے مابین مفاہمتی یاد داشت طے پاگئی

۔ بینک الفلاح اسلامک فیصل آباد میں جی سی ویمن یونیورسٹی کی اسلامک بینکنگ کی 36 طالبات کو انٹرنشپ کروائے گا۔ جی سی ویمن یونیورسٹی کے رجسٹرار آصف اے ملک اور بینک الفلاح اسلامک کے آر بی ایچ محمد رمضان نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق کا کہنا تھا کہ جی سی ویمن یونیورسٹی طالبات کے بہترین مستقبل کے لئے کوشاں ہے۔ بینک الفلاح اسلامی سے محمد رمضان نے بینکنگ سیکٹر میں خواتین نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ اسٹیٹ بینک کے نمائندے وقاص کاشف باجوہ کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک پاکستان میں اسلامی بینکاری پر بڑے پیمانے پر کام کر رہا ہے۔ ڈی سی ایم ایس بی پی محمد اکبر، ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئیز اسماء عزیز، اسلامی بینکنگ شعبہ کی طالبات اور مختلف بینکوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں