30

تھانہ کنگن پور قصور* جادی ڈوگر ڈکیت گینگ گرفتارتفصیلات اقبال شاہد سے

تھانہ کنگن پور قصور*
جادی ڈوگر ڈکیت گینگ گرفتارتفصیلات اقبال شاہد سے


ایس ایچ او تھانہ کنگن پور عابد محمود چھینہ کی قیادت میں پولیس نے 2023 کے پہلے ہی دن روڈ رابری کی وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ شہزاد عرف جادی ڈوگر ڈکیت گینگ کے 3 ارکان مسلح ہائے اسلحہ آتشیں کو سرغنہ سمیت اس وقت گرفتار کر لیا جب ملزمان واردات کی نیت سے گھات لگائے بیٹھے تھے۔اب تک ملزمان کے انکشاف پر لوٹی گئی رقم تقریبا ایک لاکھ روپے، 4 عدد موٹر سائیکلیں، 6 عدد موبائل فون، 2 عدد پسٹل، ایک عدد بندوق 12 بور مع گولیاں اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد۔ ملزمان شہزاد، مدثر اور عمران نے ڈکیت گینگ تشکیل دے رکھا تھا اور روڈ پر اسلحہ کے زور پر چھینا جھپٹی کرتے تھے۔ مزید تفتیش جاری ہے
علاوہ ازیں پولیس کنگن پور نے کرایہ داری ایکٹ اور ساونڈ سسٹم آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 2 مقدمات درج۔ ملزمان گرفتار ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں