عمراکمل کے اس عمل پر پی سی بی نے تحقیقات کیں تاہم وہ کسی بھی کارروائی سے بچ نکلے۔
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق بورڈ نے عمر اکمل کے فٹنس ٹیسٹ کے دوران مبینہ مِس کنڈکٹ کے حوالے سے اپنی کارروائی مکمل کر لی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین کا مؤقف سنا گیا اور بات سامنے آئی ہے کہ واقعہ غلط فہمی کا نتیجہ تھا۔
عمر اکمل کی جانب سے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا جس پر پی سی سبی نے انہیں سرزنش کرتے ہو ئے سینیئر کرکٹر ہونے کے ناطے ذمے داریوں کا احساس دلایا۔
خیال رہے کہ کرکٹر عمر اکمل اپنی کارکردگی نہیں بلکہ منفی رویے کے باعث ہمیشہ ہی شہ سرخیوں میں رہے ہیں۔