28

رحیم یارخان( )چک نمبر99پی تحصیل وضلع رحیم یارخان کے رہائشی محنت کش غلام مصطفیٰ کے کم سن بچے حیدرعلی جوکہ دوسری جماعت کاطالب ہے کے ساتھ علاقہ کے اوباش نوجوانوں کی زیادتی کی کوشش

رحیم یارخان( )چک نمبر99پی تحصیل وضلع رحیم یارخان کے رہائشی محنت کش غلام مصطفیٰ کے کم سن بچے حیدرعلی جوکہ دوسری جماعت کاطالب ہے کے ساتھ علاقہ کے اوباش نوجوانوں کی زیادتی کی کوشش، شورواویلاپرملزمان موقع سے فرار، ورثاء کی حصول انصاف کے لیے مقامی تھانہ کوٹ سمابہ میں کاروائی کے لیے درخواست چوکی انچارج ترنڈہ سوائے خان اسسٹنٹ سب انسپکٹرمحبوب عباسی بااثرملزمان پرمہربان، ورثاء کوملزمان کے ساتھ صلح کرنے کامشورہ، بااثرملزمان کی متاثرہ فیملی کودرخواست واپس نہ لینے کی صورت میں خطرناک نتائج کی دھمکیاں، متاثرہ فیملی کاڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان کے باہرملزمان کے خلاف کاروائی کے لیے احتجاج، ڈی پی اواخترفاروق سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اورقرارواقعی سزاکامطالبہ۔ تفصیل کے مطابق چک 99پی کے رہائشی غلام مصطفیٰ اوراس کی بیوی ماجدہ یاسمین کااپنے کم بچوں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہراحتجاج، غلام مصطفیٰ نے بتایاکہ میں گلشن اقبال میں ایک بیکری پرکام کرتاہوں ہمارے ہمسائے شعیب ولدسہیل بھٹی، علی ولدنذیربھٹی نے 4دسمبرمغرب کے وقت میرے کم سن بچے حیدرعلی جس کی عمر8سے9سال ہے اوروہ دوسری جماعت میں زیرتعلیم ہے گلی میں کھیل رہاتھاکہ دونوں ملزمان نے ورغلاتے ہوئے زبردستی ہمارے گھرکے سامنے واقع سکول کی عمارت میں لے گئے اورمنہ پرہاتھ رکھ کرزیادتی کی کوشش کی مگربچے کی چیخ وپکارکچھ لوگ جمع ہوگئے اوربچے کی ماں جن کودیکھ کراوباش ملزمان موقع سے فرارہوگئے ہم نے واقع بالاکی درخواست ڈی پی اورحیم یارخان کوگزاری جنہوں نے ہمیں ایس ایچ اوکوٹ سمابہ کے پاس بھیج دیاجب ہم درخواست لے کرایس ایچ اوکوٹ سمابہ کے پاس پہنچے توانہوں نے چوکی انچارج ترنڈاسوائے خان محبوب عباسی کے پاس بھیج دیاجس نے ہماری درخواست پرکاروائی کے بجائے ہمیں ملزمان سے صلح صفائی کامشوردیااورکہاکہ ملزمان بدمعاش قسم کے لوگ ہیں تم ان سے پنگامت لویہ تمہیں زیادہ نقصان پہنچائیں گے، متاثرہ فیملی نے بتایاکہ ملزمان کئی روزسے جرم کرنے کے باوجودآزادگھوم رہے ہیں اورہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں متاثرہ فیملی نے یہ بھی بتایاکہ ملزمان اس قبل بھی ناجائزہمیں تشددکانشانہ بناچکے ہیں ملزمان کاکہناہے کہ پولیس میں ہمارااچھااثررسوخ ہے تم ہمارے خلاف کچھ نہیں کرسکتے اگرتم نے درخواست واپس نہ لی توہم تمہیں اورتمہارے بچوں کوعبرت کانشان بنادیں گے۔ متاثرہ فیملی نے ڈی پی اورحیم یارخان اخترفاروق سے واقعہ کانوٹس لینے اوربااثرملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے اورانصاف کی فراہمی کامطالبہ کیاہے۔

رحیم یارخان:چک نمبر99پی کارہائشی محنت کش غلام مصطفیٰ اپنی بیوی اورمتاثرہ بچے کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہراحتجاج کررہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں