37

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور وزیرخزانہ محسن خان لغاری کی زیر صدارت محکمہ خزانہ سول سیکرٹریٹ میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے حوالہ سے کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی کا آٹھواں اجلاس منعقد۔

٭ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور وزیرخزانہ محسن خان لغاری زیر صدارت محکمہ خزانہ سول سیکرٹریٹ میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے حوالہ سے کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی کا آٹھواں اجلاس منعقد۔

٭ اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی، سیکرٹری فنانس پنجاب، سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سید واجد علی شاہ، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق، ڈاکٹر شمشاد علی خان، سی ای او پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن ثاقب عزیز، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر محمد سجاد ودیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

٭ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور وزیرخزانہ محسن خان لغاری نے اجلاس کے دوران یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے حوالہ سے اقدامات کاجائزہ لیا۔

٭ اجلاس کے دوران پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈ کے ذریعے علاج ومعالجہ کی فراہم کی جانے والی مفت سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

٭ سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے اجلاس کے دوران پنجاب کی عوام کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے تحت سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

٭ سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق نے اجلاس کے دوران اس حوالہ سے رپورٹ پیش کی۔

٭ اجلاس کے دوران یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے تحت اسٹیٹ لائف انشورنس کو ادائیگیوں کے میکزم کا بھی جائزہ لیا گیا۔

٭ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکااظہارخیال۔

٭ عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد۔

٭ یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے حوالہ سے حکومت پنجاب اسٹیٹ لائف کو اپنے حصے کا پریمئم اداکرچکی ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد۔

٭ وفاق یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے حوالہ سے اسٹیٹ لائف کو پریمئم ادانہیں کررہا۔ڈاکٹریاسمین راشد۔

٭ آج کے اجلاس کے فیصلوں سے وزیر اعلی کو آگاہ کرنے کے بعد پنجاب کابینہ میں پیش کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد۔

٭ حکومت پنجاب وفاق کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے حوالہ سے سٹیٹ لائف کو پریمئم اداکرنے کا کہے گا۔ڈاکٹریاسمین راشد۔

٭ یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے تحت پنجاب کے تمام 3 کروڑسے زائد خاندانوں کو دس لاکھ روپے تک کے مفت علاج و معالجہ کی سہولت حکومت پنجاب فراہم کرتی رہے گی۔ڈاکٹریاسمین راشد۔

٭ پنجاب کی عوام کیلئے علاج کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے تحت نجی ہسپتالوں میں بھی 42 ہزار سے زائدبستروں میں اضافہ کیاگیاہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد۔

٭ عام آدمی کی زندگی میں نجی ہسپتالوں سے علاج ومعالجہ ایک خواب تھا۔ڈاکٹریاسمین راشد۔

٭ عمران خان کے ویژن کے مطابق عام آدمی کو بھی پنجاب کے نجی ہسپتالوں کے ذریعے اپنی مرضی کے مطابق علاج و معالجہ کی سہولیات حاصل کرنے کے قابل بنادیاہے۔ڈاکٹریاسمین راشد۔

٭ یونیورسل ہیلتھ انشورنس صحت کے شعبہ میں عوام کو فراہم کئے جانے والا پاکستان کی تاریخ کا پہلا اور منفرد منصوبہ ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد۔

٭ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارعوام صحت سہولت کارڈکے ذریعے مفت علاج ومعالجہ کی سہولیات حاصل کررہے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد۔

٭ پاکستان کی تاریخ میں کسی حکومت نے عوام کو صحت کے شعبہ میں صحت سہولت کارڈجیسا پیکج نہیں دیاہے۔ڈاکٹریاسمین راشد۔

٭ اعدادوشمارکے مطابق ابھی تک پنجاب میں 28لاکھ44ہزار سے زائدافراد نے صحت سہولت کارڈکے ذریعے مفت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کرلی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد۔

٭ صوبائی وزیرخزانہ محسن خان لغاری کا اظہارخیال۔

٭ آج کے اجلاس میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے حوالہ سے اہم امورپرتبادلہ خیال کیاگیا ہے۔محسن خان لغاری۔

٭ آج کے اجلاس کی سفارشات وزیراعلی پنجاب کو پیش کی جائیں گی۔محسن خان لغاری۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں