28

گڑھ مہاراجہ:گورنمنٹ آف پنجاب چوہدری پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ہدایات موصول ہوئی تھیں کہ یکم ربیع الاول ﷺ سے 12ربیع الاول ﷺتک پورے پنجاب م

گڑھ مہاراجہ:گورنمنٹ آف پنجاب چوہدری پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ہدایات موصول ہوئی تھیں کہ یکم ربیع الاول ﷺ سے 12ربیع الاول ﷺتک پورے پنجاب میں عشرہ شان رحمت اللعالمینﷺ منایا جائے گا۔جس کے مطابق آج مورخہ 03.10.2022سے میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ میں بھی گورنمنٹ آف پنجاب کی آمدہ ہدایات کے مطابق عشرہ شان رحمت اللعالمینﷺ منانے کا باقاعد طور پر آغاز کر دیا گیا ہے۔ جس میں آج مورخہ 08.10.2022کو بوقت 10:00بجے دن سیرت النبیﷺ کا طلبا ء وطالبات کے مابین تقریری مقابلہ ہواجو کہ زیر سرپرستی جناب نیاز احمد مغل اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ اور محمد عمران خان نیازی چیف آفیسر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔سیرت النبی ﷺکے مقابلہ میں 20شرکاء نے حصہ لیا۔جن کا تعلق گورنمنٹ و پرائیویٹ سکولز اور مدرسوں سے ہے۔پروگرام میں بطور جج صاحبان جناب قاری بلال احمد،حافظ شہروز افضل ،حافظ غلام غازی عباس خان،انور شایان،رانامحمد نعیم خان،محمد فرازصاحب نے فرائض سرانجام دیے۔ججز صاحبان نے پوزیشن ہولڈرز کا تعین کیا تقریب کے مہمان خصوصی رانا امتیاز احمد خان،ملک محمد خان ،رائو مختاراحمد،نعیم اظہر،سید توقیر افضل نقوی، سید مظہر عباس بخاری،شیخ امتیاز احمد رحمانی،رانا محمد سلیم،عماریاسراورعامر عبداللہ انجمن تاجران،ڈاکٹر محمد خالد، رانا محمد فیصل، نے سیرت النبی ﷺ کی تقاریر میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔آج کے تمام ترانتظامات خضر عباس خان سینئر کلرک ،عمران خان اکائونٹنٹ نے بھرپور محنت اور لگن سے کیے جس پر جناب اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل صاحب نے ان کو بہترین انتظامات کرنے پر مبارکباد اور تعریفی اسناد سے نوازا۔ میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کی طرف سے شہر بھر میں شان رحمت اللعالمین ﷺ کے حوالے سے پینافلیکس لگوائےدیے گئے ہیں اور دفتر میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ میں لائٹنگ لگاکر روشنیوں سے سجادیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں