کراچی (آنلان ڈیسک)سائبر فراڈ کا ایک اور جدید طریقہ، موبائل چارجر کے ذریعے ڈیٹا حاصل کرکے بزنس مین 16 لاکھ سے محروم،منظر عام پر آنے والا جدید طریقہ بھارتی شہر حیدرآباد میں پیش آیا ، ایک بڑی کمپنی کا سی ای او سولہ لاکھ روپے سے محروم ہوگیا۔ اس فراڈ میں یو ایس بی چارجر کے ذریعے ڈیٹا چوری کرکے سولہ لاکھ روپے نکال لیے گئے۔اس فراڈ میں نہ تو متاثرہ شخص کا او ٹی پی (ون ٹائم پاسورڈ ) استعمال ہوا نہ ہی کوئی کال آئی اور نہ آن لائن لنک بھیجا گیا اور سی ای او مذکورہ رقم سے محروم ہو گیا۔
195