29

رحیم یارخان () چیئرمین آرگنائزیشن فارنومسلم وجمعیت علمائے اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری قاری ظفر اقبال شریف کے ہاتھ پر غیر مسلموں کے قبول اسلام کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے

رحیم یارخان () چیئرمین آرگنائزیشن فارنومسلم وجمعیت علمائے اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری قاری ظفر اقبال شریف کے ہاتھ پر غیر مسلموں کے قبول اسلام کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے،گذشتہ روز احمد پور شرقیہ کی رہائشی سمیرا دختر سیٹھ پنوں نے جامعہ اسلامیہ گلشن اسلام میں جامعہ کے مہتمم قاری ظفر اقبال شریف کے ہاتھ پر اسلام کی صداقت وسچائی سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا،قبول اسلام کے بعد نو مسلمہ کا اسلامی نام سمیرا سے تبدیل کرکے اسلامی نام مریم رکھا گیا۔اس موقع پرقمر حسین،بابر خورشید ، میاں انس ظفر،چوہدری عثمان اکرم،شبیر احمد ،محمد جمیل ودیگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں