19

انجلینا جولی سیلاب متاثرین کے لیے ایک بار پھر پاکستان انسانی ہمدردی کی سرگرم کارکن، معروف ہالی ووڈ سٹار انجلینا جولی منگل کے روز پاکستان پہنچ گئیں۔ وہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی صورتِ حال کا مشاہدہ کر رہی ہیں۔ منگل کے روز ہی وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے سندھ

انجلینا جولی سیلاب متاثرین کے لیے ایک بار پھر پاکستان
انسانی ہمدردی کی سرگرم کارکن، معروف ہالی ووڈ سٹار انجلینا جولی منگل کے روز پاکستان پہنچ گئیں۔ وہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی صورتِ حال کا مشاہدہ کر رہی ہیں۔ منگل کے روز ہی وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے سندھ کے مقام دادو پہنچیں اور پھر کشتی کے ذریعے جوہی اور اس کے ارد گرد کے علاقوں کا دورہ کیا۔ ان کا یہ دورہ انٹر نیشنل ریسکیو کمیٹی کی ہنگامی امدادی کارروائیوں کا حصہ ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ وہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کریں گی اور ان کی پاکستان میں موجودگی دیگر امداد دہندگان کے لیے تحریک کا باعث ہو گی۔ اس سے پہلے جولی، 2010 میں سیلاب اور 2005میں زلزلے سے تباہی کے بعد پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں