26

وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی(ٹیوٹا) کے تین منصوبوں کا افتتاح کر دیا وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ٹیوٹا اداروں کے طلبہ کیلئے 43 بسوں کی چابیاں چیئرپرسن ٹیوٹا مامون تارڑ کے حوالے کیں وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے قصور میں بننے والے انسٹی ٹیوٹ آف لیدر

وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی(ٹیوٹا) کے تین منصوبوں کا افتتاح کر دیا
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ٹیوٹا اداروں کے طلبہ کیلئے 43 بسوں کی چابیاں چیئرپرسن ٹیوٹا مامون تارڑ کے حوالے کیں
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے قصور میں بننے والے انسٹی ٹیوٹ آف لیدر ٹیکنالوجی کے منصوبے کا افتتاح کیا
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے انسٹی ٹیوٹ آف بلیو پاٹری ڈویلپمنٹ،ملتان کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے منصوبے کا افتتاح کیا
وزیراعلیٰ آفس میں ٹیوٹا کے منصوبوں کے حوالے سے تقریب،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی مہمان خصوصی تھے
37 ٹیوٹا اداروں کو 62 کروڑ روپے مالیت کی 43 بسیں فراہم کی گئی ہیں۔چودھری پرویزالٰہی
12 بسیں جنوبی پنجاب کے ٹیوٹا اداروں کو دی گئی ہیں۔چودھری پرویزالٰہی
ٹیوٹا اداروں کو بسوں کی فراہمی سے طلبہ کو آمد و رفت میں سہولت ملے گی۔چودھری پرویزالٰہی
2 کروڑ 44 لاکھ روپے سے بننے والے قصور انسٹی ٹیوٹ آف لیدر ٹیکنالوجی میں 380 طلبہ کو ٹریننگ دی جائے گی۔چودھری پرویزالٰہی
قصور انسٹی ٹیوٹ آف لیدر ٹیکنالوجی میں جدید مشینری اور آلات کی مدد سے طلبہ کو ٹریننگ دی جائے گی۔چودھری پرویزالٰہی
لیدر ٹیکنالوجی میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی پاکستان ہی نہیں، دنیا بھر میں مانگ ہے۔چودھری پرویزالٰہی
کوالٹی لیدر پراڈکٹس بننے سے ایکسپورٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔چودھری پرویزالٰہی
انسٹی ٹیوٹ آف بلیو پاٹری ڈویلپمنٹ کے منصوبے پر 21 کروڑ روپے لاگت آئی۔چودھری پرویزالٰہی
انسٹی ٹیوٹ آف بلیو پاٹری ڈویلپمنٹ میں 800 طلبہ کو سرامکس سے متعلق جدید ٹریننگ دی جائے گی۔چودھری پرویزالٰہی
سرامکس سے متعلق مہارتیں فراہم کرنے کیلئے انسٹی ٹیوٹ میں جدید ترین مشینری، آلات اور انفراسٹرکچر مہیا کیا گیا ہے۔چودھری پرویزالٰہی
ملتان اور قصور کے ٹیوٹا اداروں سے تربیت یافتہ طلبہ اپنی مہارت سے وطن عزیز کا نام روشن کریں گے۔پرویز الٰہی
نوجوانوں کیلئے رسمی تعلیم کے ساتھ ہنر سیکھنا بے حد ضروری امر ہے۔چودھری پرویز الٰہی
سکلڈ ورکر ہرانڈسٹری کی ضرورت بن چکا ہے۔چودھری پرویز الٰہی
حکومت پنجاب نئی نسل کو اس کی طرف راغب کرنے کے لئے مختلف سہولیات فراہم کر رہی ہے۔چودھری پرویز الٰہی
سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، چیئرپرسن ٹیوٹا مامون تارڑ، ایم پی ایز رانا شہباز، تیمور لالی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری صنعت، سینئر ڈی جی ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ اور متعلقہ حکام کی شرکت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں