25

رحیم یارخان ( ) تھانہ احمد پور لمہ پولیس نے 450 کپی شراب برآمد

رحیم یارخان ( ) تھانہ احمد پور لمہ پولیس نے 450 کپی شراب برآمد ہونے پر منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، احمد پور لمہ چک 126 پی کا رہائشی منشیات فروش سندھ سے منگوائی گئی شراب منتقل کرنے کی کوشش میں تھا کہ پولیس پہنچ گئی۔ پولیس نے 9 بوروں میں سے فی بورا 50 کپی کل 450 بوتل برآمد ہونے پر حسب ضابطہ گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ احمد پور لمہ جام آفتاب احمد کی زیر نگرانی اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد نوید اکرم دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ علاقہ میں گشت پر مامور تھے کہ انہیں اطلاع ملی کہ نواحی چک 126 پی کے رہائشی بدنام منشیات فروش محسن کمال ارائیں نے بذریعہ بس سندھ سے کپی شراب کی بڑی کھیپ منگوائی ہے جس کو کسی دیگر علاقہ میں منتقل کرتے ہوئے سپلائی کی جائے گی، جس پر وہ فوری کارروائی کرتے ہوئے سرسری پلاننگ کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے جہاں پر موجود منشیات فروش نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے گھیرا ڈال کر قابو کر لیا گیا جس کے قبضہ سے 9 بورے جس میں فی بورا 50 کپی شراب جس کی کل تعداد 450 ہوئی قبضہ میں لے لی گئی اور منشیات فروش محسن کمال کو حسب ضابطہ گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں