34

سلطان نیوز۔پانچ روزقبل فائرنگ کاشکارنوجوان جاں بحق۔پولیس کاملزم کوچھوڑنے کے خلاف چوک میں احتجاجی دھرنا۔ایس ایچ کاتبادلہ۔رپورٹ۔امتیازشیخ۔

گڑ ھ مہاراجہ (نامہ نگا)پانچ روزقبل فائرنگ کاشکارنوجوان جاں بحق۔پولیس کاملزم کوچھوڑنے کے خلاف چوک میں احتجاجی دھرنا۔ایس ایچ کاتبادلہ۔تفصیلات کے مطابق دوسال پہلے لٹی بلوچ نے برادری کے شخص کوقتل کیا تھا اور ملزم مزکورجیل میں ہے۔اس کا بدلہ لینےکیلیےمقتول کے بھائی نے لٹی بلوچ.کے بھائی مظہربلوچ کو پانچ دن پہلے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔گزشتہ روز نشترہسپتال ملتان میں جاں بحق ہوگیا۔فائرنگ کے بعد ایک گرفتارملزم کو مقامی پولیس نے چھوڑدیا۔مقتول کے لواحقین اورعوام نے پولیس کے خلاف گڑھ مہاراجہ چوک میں احتجاجی دھرنادیا۔مقامی پولیس سے مزاکرات ناکام رہے بعدازاں ڈی ایس پی اٹھارہ واجدبھروانہ سے مزاکرات ہوئے اورایس ایچ او کے تبادلہ اور میرٹ پرمقدمہ کی تفتیش پر دھرناختم کیاگیا۔مقتول کی لاش کو پوسٹارٹم کیلیے مقامی ہسپتال بھجوادیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں