48

جھنگ کے لوٹے اورچوروں کاانتخابی دنگل۔۔۔۔۔کیارنگ ہوگا۔۔۔۔سلطان نیوز کی رپورٹ۔

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ کے دوحلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے امیدوار میدان میں آگئے پی پی 127 میں ن لیگ کی ٹکٹ پرمہر محمداسلم بھروانہ جبکہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر محمد نواز بھروانہ حصہ لے رہے ہیں حلقہ پی پی 125 میں ضمنی انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر محمد اعظم چیلہ جبکہ فیصل حیات جبوآنہ ن لیگ کی ٹکٹ پر میدان میں اترے ہیں جبکہ سابق ایم پی اے افتخاربلوچ کے صاحبزادی کنول افتخار آزاد امیدوار کے طور پرحصہ لے رہی ہیں 2018 میں انہیں حلقوں میں سےحلقہ پی پی 125 میں آزاد امیدوار فیصل حیات جبوانہ نے 50913 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے تھے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار محمد اعظم چیلہ نے 38461 حاصل کرکے دوسرے نمبرز پر تھے پی پی 127 سے آزاد امیدوار اسلم بھروانہ نے 27399 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوا تھا جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار نواز بھروانہ 26609 حاصل کرکے دوسرے نمبر پر تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں