22

کتا ڈسنے والے سانپ کو مارنے کے بعداسکے زہر سے خود بھی مر گیا مالک کے مطابق کتا چھ لاکھ مالیت کا تھا ۔رپورٹ۔سلطان نیوز

ماموں کانجن(نمائندہ سلطان نیوز) کتا ڈسنے والے سانپ کو مارنے کے بعداسکے زہر سے خود بھی مر گیا مالک کے مطابق کتا چھ لاکھ مالیت کا تھا بتایا گیا ہے کہ چک 491گ ب جنڈانوالی میں کتوں کے شوقین زمیندار چوہدری عبد االکریم جٹ نے اپنا قیمتی بولی کتا ڈیرے پر درخت کے سائے میں باندھ رکھا تھا جسے ایک چھ فٹ لمبے زہریلے ناگ نے کاٹ لیا جس پر کتے نے بھی اسے کاٹنا شروع کر دیا جس دوران سانپ نے بچ نکلنے کی بے حد کوشش کی مگر کتے نے اسے بھاگنے نہ دیا اور اپنے دانتوں سے کاٹ کر اسکے متعدد ٹکڑے کر دئے اوراپنے نیچے دبا لیا اسی دوران اسکی اپنی بھی جان نکل گئی

ماموں کانجن(نمائندہ سلطان نیوز) موٹر سائیکل سے گر کر 26سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا بتایا گیا ہے کہ چک 508گ ب ٹھیکریوالا کا رہائشی محمد ارشد اپنی موٹر سائیکل پر گھر سے شہر کے لئے نکلا تو اچانک لڑ کھڑا کر سڑک پر گر گیا جس سے اسکی گردن ٹوٹ گئی جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں