51

وزیراعظم صاحب! آپ ترکی کے صدر سے قومی زبان کے وقار و حمیت کاسبق بھی لیں۔ کہ وہ کس طرح ہر فورم پر ترکی میں اظہار خیال کو باعث فخر سمجھتے ہیں!..فاطمہ قمر

وزیراعظم صاحب! آپ ترکی کے صدر سے قومی زبان کے وقار و حمیت کاسبق بھی لیں۔ کہ وہ کس طرح ہر فورم پر ترکی میں اظہار خیال کو باعث فخر سمجھتے ہیں!
آپ اپنی تمام ٹوئٹ انگریزی میں کرتے ہیں کیا آپ برطانیہ یا امریکہ کے وزیر اعظم ہیں؟ آپ اس زبان میں ٹوئٹ کریں جس نے آپ کو وزیر اعظم بنایاہے! اس زبان نے اپ کو عزت دی ہے اپ بھی اس زبان کا وقار بلند کریں یاد رکھیں! غلامی کی زبان میں اظہار خیال کرنے والے کو دنیا غلام ہی تصور کرتی ہے خود مختار یا آزاد نہیں!
سب سے زیادہ غلام تو آپ کو وہ سمجھیں گے جن کی آپ “لنڈے کی زبان” استعمال کر کے فخر محسوس کررہے ہیں! براہ کرم اپنے وقار اور پاکستان کے وقار کا خیال رکھیں!
فاطمہ قمر پاکستان قومی زبان تحریک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں