50

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرہ میاں جاوید اکرم بیٹونے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہو ئے جرم ثابت ہو نے پر ایک ملزم کوسزائے موت،پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزاکاحکم سنادیا.تفصیل سلطان نیوز پر

گوجرہ(تحصیل رپورٹر ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرہ میاں جاوید اکرم بیٹونے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہو ئے جرم ثابت ہو نے پر ایک ملزم کوسزائے موت،پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزاکاحکم سنادیا۔استغاثہ کے مطابق تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے چک نمبر417ج ب کے محمد جمیل کی مدعیت میں اس کے بھائی عدیل کوفائرنگ کر کے قتل کر نے کے الزام میں گاؤں کے اکمل عرف بلاوغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کیاتھااور مقدمہ کا چالان فاضل عدالت میں پیش کیاتھااور بعد از سماعت فاضل عدالت نے جرم ثابت ہو نے پرملزم اکمل کو سزائے موت،پانچ لاکھ روپے جرمانہ عدم ادائیگی جرمانہ مزید6ماہ قیدکی سزاکا حکم سنایاجبکہ شریک ملزم جاوید اسلم پر استغاثہ الزام ثابت نہ کر سکا جس پر جاوید اسلم کو بری کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں