25

صوبہ پنجاب کی تمام تنظیموں کے سربراہان نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں تادم تسلیم مطالبات احتجاجی مظاہروں و دھرنوں کا فیصلہ کر دیاتفصیلات سلطان نیوز پر

صوبہ پنجاب کی تمام تنظیموں کے سربراہان نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں تادم تسلیم مطالبات احتجاجی مظاہروں و دھرنوں کا فیصلہ کر دیا

آ ل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس صوبہ پنجاب کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت راجہ اورنگزیب دھنیال سائنس کالج وحدت روڈ لاہور میں منعقد ہوا
اجلاس میں صوبہ پنجاب کی تمام ملازمین کی تنظیموں کے مرکزی صدور نے شرکت کی اجلاس میں محمد بشیر وڑائچ ،چوہدری محمد سرفراز ،ندیم احمد اشرفی ، ملک امجد محمود ،رخسانہ انور ، مولانا قاسم علوی ، فیض علی گیلانی ، خورشید احمد بسرا اور دیگر قائدین نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وفاق اور دیگر صوبوں میں 15 % ڈسپیریٹی ریڈکشن الاونس یکم مارچ سے مل چکا ہے جس کی وجہ سے پنجاب کے ملازمین میں سخت تشویش پائی جارہی ہے پنجاب کے ملازمین کو 15 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاونس دینے کی سمری 29مارچ سے کابینہ کی منظوری کے انتظار میں پڑی ہوئی ہے فی الفور سمری کی منظوری دے کر نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ورنہ آ ل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب بجٹ کے موقع پر ایپگیگا کی مشاورت سے تادم تسلیم مطالبات دھرنا دیں گے
اسی طرح پے اینڈ سروس پروٹیکشن ، نیشنل ہیلتھ ورکرز کی اپگریڈیشن اور دیگر مطالبات جن کو مورخہ 16 جون کو درست تسلیم کیا گیا تھا تاحال ان کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں ہو سکا
اجلاس میں تمام تنظیموں کے قائدین نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ اگیگا پاکستان کے احتجاجی مظاہرہ و دھرنا میں مورخہ 9 جون کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے اس وقت تک دھرنا جاری رکھا جائے گا جب تک حکومت تمام ایڈھاک ریلیف الاونس بنیادی تنخواہ میں ضم نہیں کرتی، تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ، کنونس الاونس، میڈیکل الاؤنس اور ہاؤس رینٹ الاونس میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہیں کیا جاتا
چوہدری محمد ہارون چیف میڈیا ایڈوائرز ، محمد ارشد میڈیا ایڈوائزر
پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب عباسی گروپ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں