39

گورنمنٹ بوائزہائیرسیکنڈری سکول دربارحضرت سلطان میں باہو میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات..تفصیل سلطان نیوزپر

گڑھ مہاراجہ نامہ نگار۔طلبہ ہمارا مستقبل ہیں ان کی تعلیم وتربیت میں جیسا بیج بویا جائیگا ویسا ہی ہم پھل کھائیں گے۔اپنے رزق کو حلال کرتے ہوئے سکولوں کے طلبہ کواپنے حقیقی بچوں کی طرح سینچیں۔طلبہ کی کامیابی سےوالدین کی خوشی دیدنی ہوتی ہے۔طلبہ محنت کوشعاربنائیں اور معاشرے میں مقام حاصل کریں۔ان خیالات کااظہارپرنسپل لیاقت علی فاروقی ،کنٙرولرامتحانات شیخ امتیازرحمانی،محمدیونس نے گورنمنٹ بوائزہائیرسیکنڈری سکول دربارحضرت سلطان میں باہو میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب میں کیا۔اس موقع پر سکول کے نرسری تا ہشتم کلاسز کےنتائج کااعلان کیاگیا۔اورپوزیشن ہولڈرزطلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کیےگئے۔اس موقع پرمیاں مشتاق احمد،کرامت بخاری،مظفرلیاقت،جاویدفاروقی،ساجدصدیقی میاں سلیم شفیع بھاگت،محمداقبال،مختارحیدری،خضرحیات ودیگراساتذہ کرام موجودتھے۔انعامات حاصل کرنے والے طلبہ میں محمدسعدعلی،زاہدجنجوعہ،بخت علی،عمرخان،باسط علی،خیرات علی،محمداسماعیل،محمدمزمل،محمدحسین،زین چوہدری وغیرہ شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں