105

سرگودھا( )مہنگائی، بیروزگاری اور غربت نے عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا

سرگودھا( )مہنگائی، بیروزگاری اور غربت نے عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا۔موجودہ حکومت کو مزید وقت دیا تو شریک جرم ہوں گے ۔30جنوری کو سیال شریف میں ہر صورت جلسہ کریں گے ۔آئندہ حکومت پاکستان پیپلز پارٹی بنائے گی۔اپوزیشن منتشر ہے انتشار کو ختم کریں۔ان خیالات کا اظہار حسن مرتضیٰ شاہ پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی وجنرل سیکرٹری پنجاب نے سرگودھا پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر سابق وفاقی وزیر تسنیم احمد قریشی ضلعی صدر نعمان مہوٹہ اوردیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔ حسن مرتضی شاہ نے مزید کہا کہ 30 جنوری کو بلاول بھٹو زرداری صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی کی دعوت پر سیال شریف آرہے ہیں جہاں جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نااہلی نالائقی اور بدانتظامی کی ایک تاریخی مثال ہے۔حکومت کے خاتمہ کے لئے اپوزیشن جماعتوں کو ایک ہونا ہوگا۔تمام اپوزیشن جماعتوں کو متفقہ جدوجہد کی دعوت دیتا ہوں۔جلسہ کے سلسلہ میں سرگودھا انتظامیہ سے ملے تو ہمارے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کیا گیا۔ہمیں کوئی  درگاہ کی اہمیت نہ بتائے یہ ہر مسلمان جانتا ہے۔حکومت نے اپوزیشن پر زندگی تنگ کر رکھی ہے درجہ چہارم کی ملازمت کا میرٹ غربت ہونا چاہیے لیکن یہ سٹیں بھی پیسے لے کر فروخت کی جا رہی ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی سرکاری وسائل کے بہتر استعمال پر خاموش نہیں رہے گی جو سرکاری ملازمین غیر قانونی کاموں میں حصہ دار بن رہے ہیں ان کا احتساب ہوگا کوئی کمشنر ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنرودیگر افسران جوبھی ناجائز کاموں میں حصہ دارہوگاان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں کہ درگاہ سیال شریف کے ورثاء میں اختلافات ہیں۔صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد بلاول بھٹو زرداری کوسیال شریف آنے کی دعوت دی تھی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔اپوزیشن منتشر ہے ہم چاہتے ہیں کہ انتشار کو ختم کریں اور ایک دوسرے کے قریب آئیں سولو فلائٹ نے ملک کو تباہ کر دیا۔آنے والے وقت میں اپوزیشن کےساتھ مل کر سیاسی جدوجہد کریں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی گلی محلے کی نہیں بلکہ ملک گیر جماعت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں