74

احمد پور سیال( ) حکومت پنجاب کے احکامات پر ضلع بھر میں محکمہ ریونیو کی سروسز کو مزید بہتر بنانے کے حوالہ سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اس حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر احمدپور سیال نیاز احمد مغل نے ڈیجیٹل گرداوری امور کا جائزہ لینے کے حوالہ سے مختلف موضع جات کا دورہ کیااور ریونیو فیلڈ سٹاف

احمد پور سیال( ) حکومت پنجاب کے احکامات پر ضلع بھر میں محکمہ ریونیو کی سروسز کو مزید بہتر بنانے کے حوالہ سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اس حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر احمدپور سیال نیاز احمد مغل نے ڈیجیٹل گرداوری امور کا جائزہ لینے کے حوالہ سے مختلف موضع جات کا دورہ کیااور ریونیو فیلڈ سٹاف کی طرف سے کی گئی ڈیجیٹل گرداواریوں امور کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ڈیجیٹل گرداوری امور میں مزید بہتری اور تیزرفتار اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشن کسانوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات میسر کرنا ہے، حکومت کا فوکس کسان دوست پالیسی پر ہے، ہمیں کسانوں اور کاشتکاروں کو ان کی دہلیز پر محکمانہ سروسز فراہم کرنے کےلئے فیلڈ سروسز کو مزید بہتر کرنا ہے۔انہوںنے فیلڈ سٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ ڈیجیٹل گرداوری سکیم پر جاری عملدرآمد مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔تمام افسران اور ریونیو سٹاف فیلڈ میںرہ کر اپنے علاقوں میں کم گردآوری والے علاقوں پر خصوصی توجہ دیں اور تمام علاقوں میں 100فیصد ڈیجیٹل گرداوری کو یقینی بنائیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں