47

بھارت :ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نے کھلی جگہوں پر نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی* بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کتھر نے کھلی جگہوں پر نماز ادا کرنے

*بھارت :ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نے کھلی جگہوں پر نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی*
بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کتھر نے کھلی جگہوں پر نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
زرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعلیٰ کے حوالے سے ایک بیان میں کہا گیا کہ کھلی جگہوں پر نماز کے لیے دیے گئے تمام سابقہ احکامات کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ اب عوامی مقامات پر نماز ادا نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ امن و امان کے حوالے سے کوئی تناﺅ نہیں ہونا چاہئے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم وقف بورڈ کی اسکی جگہوں کو تجاوزات سے پاک کرانے میں مدد کریں گے اور اس وقت تک لوگوں کو اپنے گھروں وغیرہ میں نماز ادا کرنی چاہیے۔
دریں اثنا ریاست ہریانہ کے گڑگاوں میں انتہا پسند ہندو تنظیموں کے ارکان نے مسلمانوں کو جمعہ کو ایک مرتبہ پھر کھلی جگہوں پر نماز کی اجازت نہیں دی۔گڑگاﺅں کے سیکٹر 37 میں نماز کی ادائیگی کو روکنے کے لیے آٹھ دسمبر کو ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر فوجی جوانوں کے لیے تعزیتی اجلاس منعقد کیے گئے ۔ ہندو انتہا پسند تنظیموں کے ارکان نے سیکٹر 44 میں واقع ایک پارک میں بھی نماز جمعہ میں خلل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں