113

پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 130 جھنگ کا اجلاس منعقد اجلاس زیر صدارت افتخار خان بلوچ صدر پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 130 جھنگ کے ھوا

پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 130 جھنگ کا اجلاس منعقد اجلاس زیر صدارت افتخار خان بلوچ صدر پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 130 جھنگ کے ھوا اجلاس میں یونین کونسل ٹاون کمیٹی اور میونسپل کمیٹی کی تنظیم نو اور فیصل آباد پی ڈی ایم کے جلسہ کے حوالے سے اجلاس ہوا
جسمیں سردار محمد عارف راجپوت ڈسٹرکٹ جوائینٹ سیکرٹری جھنگ افتخار خان بلوچ صدر پی پی 130 ارباب شوکت عباس جنرل سیکرٹری پی پی 130 چوہدری فیصل گجر زبیر حسن ظفر اقبال شاکر نوشیر خان سردار عامر غیاث راجپوت حسن رضا لیاقت علی سمیت عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی
میونسپل کمیٹی احمد پور سیال کی تنظیم سازی اور 16 اکتوبر فیصل آباد پی ڈی ایم جلسہ پر لائحہ عمل مرتب کیا گیا
میٹنگ میں شرکاء کا کہنا تھا کہ اس سیلیکٹڈ حکومت نے مہنگائی بیروزگاری لاقانونیت کے سوا کچھ نہیں دیا اور نہ ہی یہ نااہل حکومت غریب عوام کو کوئی ریلیف دینے کی اہلیت رکھتی ہے آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے ہم میاں محمد نواز شریف کے سپاہی بن کر پاکستان مسلم لیگ ن کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے
اس موقع پر افتخار خان بلوچ ارباب شوکت عباس سردار محمد عارف نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ انشاءاللہ پاکستان مسلم لیگ ن آنے والے الیکشن میں جھنگ سے کلین سویپ کرے گا عوام جانتی ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت جب بھی آئی ہے عوام خوشحال ہوئی ہے مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جو پاکستان کو خوشحال خودار خود مختار اور مستحکم پاکستان بنانے والی قیادت رکھتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں