42

ڈومیسائل کی دستاویز کوختم کرنے کیلئے درخواست،

ڈومیسائل کی دستاویز کوختم کرنے کیلئے درخواست،
لاہورہائیکورٹ نے وفاقی و صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

 لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے چودھری عبدالستار کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ہر شہری کی شہریت کی تصدیق کیلئے قومی شناختی کارڈ بنایا جاتا ہے، قومی شناختی کارڈ بنوانے کے عمل میں شہری کی زندگی سے متعلق تمام اعداد و شمار حاصل کیے جاتے ہیں اس لیے شہریت کی تصدیق کیلئے قومی شناختی بنوانا کافی ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ قومی شناختی کارڈ کی موجودگی میں ڈومیسائل بنوانا غیر ضروری ہے، اس لیے ڈومیسائل بنوانے کے عمل کو کالعدم قرار دیا جائے اور قومی اداروں و محکموں میں ڈومیسائل کی شرط ختم کرنے کا حکم دیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں