29

عید الاضحی پر کھالیں جمع کرنے کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

*عید الاضحی پر کھالیں جمع کرنے کے لیے ضابطہ اخلاق جاری*

لاہور : تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کا اجازت نامہ لازمی ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کیمپ لگا کر کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہوگی، پرچم لگانا اور لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات پر بھی پابندی ہوگی، کھالیں جمع کرنے کے لیے بینرز لگانے پر بھی پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صرف رجسٹرڈ مدارس اور تنظیموں کو کھالیں جمع کرنے کا اجازت نامہ دیا جائے گا، جن تنظیموں پر پابندی ہے، وہ کھالیں جمع نہیں کر سکیں گی۔صوبائی محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ عید قرباں پر اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہوگی، اور عید کے تینوں روز اسلحے کے اجازت نامے منسوخ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں