34

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایل پی جی گیس مہنگی کردی*

*مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایل پی جی گیس مہنگی کردی*

لاہور : مہنگائی کے سونامی میں غوطہ زن عوام کیلئے ایک اور بری خبر، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 222 روپے 28 پیسے مہنگا کردیا گیا جس کے بعد ایل پی جی کے 11.8کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت جو جون کے لیے 1667 روپے 29 پیسے تھی اب 1889 روپے 57 پیسے کردی گئی ہے جب کہ نئی قیمتیں فوری نافذالعمل ہوگئیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 18روپے 83 پیسے بڑھ گئی جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 160 رو پے 13 پیسے ہو گئی۔ ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں گزشتہ ماہ چوتھی بار اضافہ کیا گیا۔ موسم گرما کے دوران پہلی بار ایل پی جی کی قیمت میں اتنا خطیر اضافہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں