40

پاک فضائیہ کے چار ائیر آفیسرز کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔

پاک فضائیہ کے چار ائیر آفیسرز کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔

15 جون2021: حکومت پاکستان نے پاک فضائیہ کے چار ائیر آفیسرز کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔ ترقی پانے والوں میں ائیر وائس مارشل شاہد منصور جہانگیری، ائیر وائس مارشل کاشف قمر، ائیر وائس مارشل عاصم راشد ملک اور ائیر وائس مارشل سید حسن کاشف شامل ہیں۔

ائیر وائس مارشل شاہد منصور جہانگیری نے مئی1991 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر اسکواڈرن، فلائنگ ونگ اور آپریشنل بیس کی کمانڈ کی۔ انہوں نے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی ڈائیریکٹر جنرل ائیر انٹیلیجنس کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

ائیر وائس مارشل کاشف قمر نے مئی 1991 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر اسکواڈرن، فلائنگ ونگ اور بیس کی کمانڈ کی۔ انہوں نے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف(سیفٹی) کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

ائیر وائس مارشل عاصم راشد ملک نے دسمبر 1991 میں پاک فضائیہ کی انجنئیرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے انجینئرنگ ونگ کی کمانڈ کی۔ آپ نے کامرہ میں میراج ریبلڈ فیکٹری کے مینیجنگ ڈائیریکٹر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

ائیر وائس مارشل سید کاشف حسن نے دسمبر 1991 میں پاک فضائیہ کی انجنئیرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے انجینرنگ ڈپو کی کمانڈ کی اور کامرہ میں ڈپٹی مینیجنگ ڈائیریکٹر کے طور پر فرائض سرانجام دئیے۔ آپ نے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ا یئر اسٹاف (الیکٹرونکس انجنئیرنگ) بھی خدمات سرانجام دیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں