57

15 سال بعد پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر مکمل* سپیکر *پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے نئی عمارت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اسمبلی، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور وزیر موصلات بھی ہمراہ تھے۔* آئندہ *مالی سال کا بجٹ نئے ایوان میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کا ہال ایشیا کا سب سے بڑا ایوان ہے جس

*15 سال بعد پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر مکمل*
سپیکر *پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے نئی عمارت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اسمبلی، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور وزیر موصلات بھی ہمراہ تھے۔*

آئندہ *مالی سال کا بجٹ نئے ایوان میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کا ہال ایشیا کا سب سے بڑا ایوان ہے جس میں 422 اراکین کے بیٹھنے کی گنجائش رکھی گئی ہے جبکہ مہمان گیلری میں بیٹھنے کی گنجائش 800 ہے۔*

نئی *عمارت کا سنگ بنیاد 27 جون 2006ء کو اس وقت کے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہیٰ نے رکھا تھا۔ یہ منصوبہ دو سال میں مکمل ہونا تھا تاہم مسلم لیگ (ن) کے دور میں فنڈز کی عدم دستیابی کی بنیاد پر اسے مسلسل التوا کا شکار رکھا گیا۔

پنجاب *اسمبلی کی نئی عمارت اور ایوان کی تعمیر پر 2 ارب 37 کروڑ لاگت آنا تھی لیکن مسلسل تاخیر کے باعث منصوبہ 5 ارب 39 کروڑ میں مکمل ہوا۔ منصوبے میں تاخیر کے باعث تین ارب سے زائد کے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑے*
اسمبلی *کی نئی عمارت میں سپیکر، وزیراعلیٰ، ڈپٹی سپیکر اور اپوزیشن لیڈر کے دفاتر قائم کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ صوبائی وزرا کے لیے نئی عمارت میں 38 دفاتر بنائے گئے ہیں۔*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں