41

ترنڈہ سوائے خان (نمائندہ سلطان نیوز )مقامی ہاؤسنگ سکیم کی طرف سے بغیر منظوری سیوریج پائپ لائن رسول پور کالونی کے ساتھ اٹیچ کرنے پر اہلیان کالونی کا احتجاج

ترنڈہ سوائے خان (نمائندہ سلطان نیوز )مقامی ہاؤسنگ سکیم کی طرف سے بغیر منظوری سیوریج پائپ لائن رسول پور کالونی کے ساتھ اٹیچ کرنے پر اہلیان کالونی کا احتجاج ۔تفصیل کے مطابق رسول پور کالونی ترنڈہ سوائے خان کے قریب اقبال ایونیو ہاؤسنگ سکیم کے نام پر ایک بہت بڑی ہاوسنگ سکیم بن رہی ہے اس ہاوسنگ سکیم کی طرف سے سیوریج لائن بچھائی جا رہی ہے ہاؤسنگ اسکیم کی انتظامیہ کی طرف سے سیوریج پائپ لائن کو رسول پور کالونی کی پائپ لائن کے ساتھ اٹیچ کیا جا رہا تھا تو رسول پور کالونی کے رہائشیوں نے احتجاج شروع کر دیا احتجاج کے بعد اہلیان رسولپور کالونی نے میڈیا کو بتایاگیا کرسول پور کالونی کی سیوریج پائپ لائن پہلے ہی اکثر بند رہتی ہے اس بہت بڑی اسکیم کی پائپ لائن رسول پور کالونی سے اٹیچ ہونے پر سیوریج لائن بند ہونے کا خطرہ ہے سکیم انتظامیہ نے بغیر منظوری کے اپنی پائپ لائن سیوریج لائن کے ساتھ اٹیچ کرنے کی کوشش کی ہے جو کہ قانون کے خلاف ہے ہم اہلیان رسولپور کالونی ڈی سی اور رحیم یار خان اور ٹاؤن کمیٹی ترنڈہ سوائے خان سے مطالبہ کرتے ہیں کے اقبال ایونیو ہاؤسنگ سکیم کے انتظامیہ کی طرف سے بغیر منظوری سیوریج لائن کے ساتھ پائپ لگانے کی کوشش کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور انہیں پابند کیا جائے کہ وہ اپنی ہاوسنگ سکیم کیلئے علیحدہ ڈسپوزل اور پائپ لائن لگائیں۔. . .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں