117

پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 130 کے صدر افتخار خان بلوچ کی پی پی 84 خوشاب میں انتخابی فتح پر مسلم لیگیوں اور پارٹی امیدوار ملک معظم شیر کلو کو مبارک

پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 130 کے صدر افتخار خان بلوچ کی پی پی 84 خوشاب میں انتخابی فتح پر مسلم لیگیوں اور پارٹی امیدوار ملک معظم شیر کلو کو مبارک
افتخار خان بلوچ صدر پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 130 احمد پور سیال جھنگ نے میڈیا سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ
خوشاب کے عوام نے بھی آٹا چینی چوروں کو مسترد کردیاہے
الحمداللہ عوام اس خدمت کا اعتراف کررہی ہے جو مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں کی تھی
اللہ تعالیٰ کے کرم سے نوشہرہ، ڈسکہ، وزیرآباد اور اب خوشاب نے بھی مسلم لیگ (ن) پر اپنے اعتماد کی مہر لگائی ہے
خوشاب میں انتخابی فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں،
اہل خوشاب نے اپنے ووٹ کے ذریعے مسلم لیگ ن کی ترقی کے ایجنڈے کی حمایت کی ہے
یہ ووٹ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان اور پنجاب کی ترقی کا ووٹ ہے
اللہ تعالیٰ نے مسلم لیگ ن کو موقع دیا تو پہلے سے بھی زیادہ جذبے اوررفتار سے پنجاب اور پاکستان ترقی کرے گا
حلقے کے عوام نے ملک وارث کلو مرحوم اور ان کے باصلاحیت بیٹے ملک معظم کلو پراعتماد کیا ہے
انشاءاللہ جلد اس حکومت کا خاتمہ ہوگا اور عوامی حکومت ہوگی حکومت نے مہنگائی بیروزگاری کرکے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں