238

فردوس عاشق اعوان کے خلاف پنجا ب اسمبلی میں قراردار جمع

فردوس عاشق اعوان کے خلاف پنجا ب اسمبلی میں قراردار جمع

لاہور پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کو خاتون اسسٹنٹ کمشنر سے تلخ کلامی پر عہدے سے فوری ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ہے۔

ڈاکٹرفردوس عاشق کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان فردوس عاشق کی جانب سے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی تذلیل کی شدید مذمت کرتا ہے، فردوس عاشق کا خاتون افسر کے ساتھ رویہ انتہائی افسوسناک ہے،ان کے اس رویے سے بیوروکریسی میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں