15

: پنجاب میں کورونا کے وار تیزی سے جاری ہے ، صرف ایک روز میں اب تک کی سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا تی

لاہور : پنجاب میں کورونا کے وار تیزی سے جاری ہے ، صرف ایک روز میں اب تک کی سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا تیسری لہر کی خطرناک صورت حال اختیار کر گئی ہے ، محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 104 جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 7 ہزار561 تک جا پہنچی۔محکمہ صحت پنجاب نے کہا گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے 3228 نئے کیسز سامنے آئے ، صرف لاہور میں ایک روز میں 1748 کیسز رپورٹ کئے گئے جبکہ صوبت بھر میں اب تک 43 لاکھ 54ہزار 179 کیے جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں