16

احساس کفالت پروگرام* پچھلے سال حکومت نے کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بذریعہ ایس ایم ایس رجسٹریشن لوگوں کو 12 ہزار پر خاندان فراہم کیے تھے ۔ اس سال حکومت بذریعہ احساس سروے کے ذریعے پورے ملک سے

*احساس کفالت پروگرام*
پچھلے سال حکومت نے کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بذریعہ ایس ایم ایس رجسٹریشن لوگوں کو 12 ہزار پر خاندان فراہم کیے تھے ۔
اس سال حکومت بذریعہ احساس سروے کے ذریعے پورے ملک سے مستحق خاندانوں کو منتخب کرے گی ۔ اس پروگرام کے ذریعے ایس ایم ایس کے ذریعے رجسٹریشن نہیں ہو سکے گی بلکہ احساس سروے کی ٹیم گھر گھر سروے کرے گی اور منتخب خاندانوں کو ہر ماہ احساس کفالت پروگرام کے ذریعے امداد کی جائے گی ۔ اور ان خاندانوں کو احساس کارڈ جاری کیا جائے گا ۔
پورے ملک میں احساس رجسٹریشن سروے جاری ہے ۔ سروے میں شامل مستحق خاندانوں کو احساس کفالت پروگرام کے ذریعے ہر ماہ رقم جاری کی جائے گی ۔
سروے میں شامل ہونے سے رہ جانے والے گھرانے قریبی رجسٹریشن ڈیسک پر جا کر قومی شناختی کارڈ دکھا کر اور اپنے کوائف جمع کروا کرخود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں ۔
ہر شہر میں احساس رجسٹریشن ڈیسک قائم کر دیے گئے ہیں ۔
اپنے شہر میں احساس رجسٹریشن سینٹر کی معلومات کے لیے اس لنک پر جا کر اپنا ڈسٹرکٹ منتخب کریں اور آپ کو اپنے شہر میں موجود تمام احساس دفاتر کی لسٹ مل جائے گی جس میں ایڈریس اور فون نمبر شامل ہوگا ۔ اپنے قریبی سینٹر میں جا کر اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں ۔ یہ صرف ان کے لیے ہے جن کا گھر احساس سروے میں شامل ہونے سے رہ گیا ۔
Registration Desk:
https://nser.nadra.gov.pk/nsersurvey/bispnsersurveycenters

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں