229

وفاقی حکومت کا اسلام آباد کچہری منتقلی سے متعلق بڑا اقدام

*وفاقی حکومت کا اسلام آباد کچہری منتقلی سے متعلق بڑا اقدام*

91 عدالتوں پر مشتمل جدید طرز کے جوڈیشل کمپلیکس کی فوری تعمیر کا فیصلہ

31 مارچ کو سی ڈی ڈبلیو پی سے منصوبے کی منظوری ہو جائے گی ،سیکرٹری قانون نے عدالت کو آگاہ کردیا

چیف جسٹس کی کچہری منتقلی سے متعلق وزارت قانون کی کارکردگی کی تعریف

اسلام آباد کچہری کی منتقلی سے متعلق حکومتی اقدامات کو سراہتے ہیں،چیف جسٹس اطہر من اللہ

91 کورٹس کی جی الیون میں تعمیر کے لیے چھ اعشاریہ آٹھ بلین روپے کی منظوری کل ہو جائے گی،سیکریٹری قانون

گراؤنڈ کے ساتھ آٹھ منزلہ عمارت تعمیر کی جائے گی ،سیکرٹری قانون

سائلین کے لیے سہولت سنٹر کی تعمیر سے متعلق بھی پیپر ورک مکمل ہو چکا ،سیکرٹری قانون

جمعرات کو وفاقی کابینہ سے بھی منظوری ہو جائے گی، سمری ارسال کردی ہے ،سیکرٹری قانون

وفاقی کابینہ سے منظوری کے سمری کی ایک کاپی عدالت جمع کرائیں،چیف جسٹس کی سیکریٹری قانون کو ہدایت

جی الیون جوڈیشل کمپلیکس کی تزئین و آرائش کا کام تقریبا مکمل ہو چکا ہے، وزارت قانون

جوڈیشل کمپلیکس میں عدالتوں کو اسٹاف بھی فراہم کردیا گیا ہے، سیکرٹری وزارت قانون

پہلے سے موجود جوڈیشل کمپلیکس کی بلڈنگ کی حوالگی کا معاملہ بھی طے پا چکا ہے، سیکرٹری وزارت قانون

نیب کی پرانی بلڈنگ کورٹس کے کیے موضع نہیں، سیکرٹری قانون

ٹربیونل کی منتقلی کے لیے جی ٹین میں کرائے پر عمارت لے لی ہے، سیکرٹری قانون

کوشش کریں جلد سے جلد یہ مسئلہ حل ہوسکے، چیف جسٹس اطہر من اللہ

سائلین کی سہولت کو ذہن میں رکھ فیصلے کریں، چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں