69

حج 2021 سے متعلق سعودی وزارت صحت نے ہدایات جاری کر دیں

حج 2021 سے متعلق سعودی وزارت صحت نے ہدایات جاری کر دیں

عازمین حج کے لیے سعودی عرب کی ہدایات

وزارت صحت سعودی عرب نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کے لیے منظورشدہ کورونا ویکسین کی شرط عائد کردی

عازمین حج کو ویکسین ذوالحجہ سے قبل لگوانی لازمی ہو گی۔

اندرون مملکت سے حج جانے والے وہ ذوالحجہ سے قبل کورونا ویکسینیشن کا کورس مکمل کرلیں۔

بیرون ملک سے آنے والے عازمین کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہو گا، سعودی وزارت صحت

بیرون ملک سے آنے والے عازمین کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ کورونا ویکسین لگوائے جانے ثبوت پیش کریں

حج سیزن میں کام کرنے والوں کے لیے بھی لازمی ہوگا کہ وہ منظورشدہ کورونا ویکسین کی خوراک حاصل کرچکے ہوں۔

حج سیزن میں کام کرنے والے مستقل طورپر ماسک لگانے کے پابند ہونگے۔
سعودی عرب میں پہنچنے والے عازمین حج کو 72 گھنٹے کے لیے قرنطینہ کیا جائے گا

جس کے 48 گھنٹے بعد مقررہ و منظور شدہ فیلڈ سروس کی ٹیمیں عازمین کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کریں گی۔

ذوالحجہ سے قبل مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 60 فیصد تک مقررہ عمر18 سے 60 برس کی حد کے لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں