21

وزیر اعظم، آرمی چیف، چیف جسٹس اور اعلی ادارے نوٹس لیں۔ پیر صاحب بری امام سرکار کی ہنگامی پریس کانگرنس

وزیر اعظم، آرمی چیف، چیف جسٹس اور اعلی ادارے نوٹس لیں۔ پیر صاحب بری امام سرکار کی ہنگامی پریس کانگرنس

پیر صاحب بری امام سرکار جناب پیر سید حیدر علی گیلانی صاحب اور پیر سید محمد علی گیلانی صاحب نے پیر ہاوس بری امام سرکار میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے مزارات اولیاء اللہ کو دینی درسگاہ کے طور پر استعمال کرنے کی با ضابطہ تجویز پیش کی۔ اس موقع پر پیر صاحب نے حکام بالا، وزیراعظم، آرمی چیف، چیف جسٹس و دیگر اداروں سے ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے بتائی گئی پیر صاحب کو متوقع دھمکی کا نوٹس لینے کے لیے کہا۔ یاد رہے ڈی سی اسلام آباد نے پیر صاحب کو ایک میٹنگ میں اس بات کا عندیہ دیا کہ اگر آپ نے دربار بری امام سرکار پر محفل میلاد کرائی تو ایک خاص شخص نے گولیاں چلنے کی دھمکی دی ہے جس کی پشت پناہی سابق جرنیل کر رہا ہے۔ پیر صاحب نے حکام بالا سے اس معاملے کی ڈی سی اسلام آباد سے باز پرس کرنے کی استدعا کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں